جبلِ نورُ القرآن کوئٹہ — مقدس اوراق کی حفاظت کا روحانی پہاڑ

جبلِ نورُ القرآن کوئٹہ
جبلِ نور القرآن، ملک بھر سے قرآن پاک و دینی کتب کے ضعیف و شہید اوراق جمع کر کے محفوظ کرنے کا ایک ادارہ ہے جو 1992 میں قائم کیا گیا. اسکا نام مکہ مکرمہ کے مشہور پہاڑ “جبل نور” کی مناسبت سے رکھا گیا ہے جہاں غار حرا میں نبی مکرم حضرت محمد علیہ الصلواتہ والسلام پر قرآن پاک کی پہلی وحی سورۃ اقراء کی ابتدائ آیات نازل ہوئیں.
جبل نور القرآن کوئٹہ میں مغربی بائ پاس N-25 پر کوہ چلتن کی ایک پہاڑی پر واقع ہے جہاں متعدد غاریں اور سرنگ کھود کر مقدس اوراق کو محفوظ کیا گیا ہے تاکہ مقدس اوراق کی بے حرمتی سے بچا جاسکے. جبل نور القرآن کی ایک گیلری میں قرآن پاک, تفاسیر اور دینی کتب کےقدیم نسخے بھی رکھے گۓ ہیں جن میں 600-500 سال پرانے نسخے بھی موجود ہیں جو تاریخ سے شغف رکھنے والوں کے لیۓ کافی اہمیت کے حامل ہیں. اس گیلری میں اردو, فارسی, انگریزی, براہوئ, بلوچی, سندھی اور روسی زبان میں قرآن پاک کے تراجم موجود ہیں.
جبل نور القرآن میں گزشتہ پچیس سال سے اسقدر ضعیف و شہید مقدس اوراق محفوظ کیۓ گۓ ہیں کہ تمام غاریں مکمل طور پر بھر چکی ہیں اور مزید گنجائش نہیں رہی. اب اس جیسے مزید اداروں کے قیام کی اشد ضرورت ہے تاکہ ضعیف و شہید مقدس اوراق کو نئ جگہوں پر محفوظ کیا جا سکے.
تحریر و تصاویر:
سید مزمل حسین
سیاحتی دورہ کوئٹہ 2017
وسیب ایکسپلورر