حضرت شاہ شمس جو سبز وار میں مقیم تھے والد کے قتل کے بعد بغداد اگئے جہاں اس وقت ہلاکو خان کے بیٹے احمد تکودار کی حکمرانی تھی جو اسلام قبول کر چکا تھا بغداد میں اس وقت کے علماء اپ کے عقائد کے خلاف ہو گئے اور اسی اختلاف کے پیش نظر احمد تکودار نے ان کو شہر بدر کر دیا احمد تکودار حضرت کا عقیدت مند بھی تھا اور ان کو تکلیف پہنچاتے ہوئے ڈرتا بھی تھا لیکن مخالف علماء نے اس کو یقین دلایا کہ کوئی مصیبت نہیں ائے گی اور شاہ شمس کو بغداد سے نکلوا دیا شاہ شمس کاظمین چلے چلے گئے لیکن چند دنوں بعد احمد تکو دار کا بیٹا انتقال کر گیا احمد تکودار نے تمام علماء کو حکم دیا کہ وہ فورا حضرت سے معذرت کریں اور ممکن ہے میرا شہزادہ دوبارہ زندہ ہو جائے علماء نے شاہ شمس سے معافی مانگی اور ان کو دوبارہ بغداد لے ائے پھر شاہ شمس نے دعا کی اور وہ شہزادہ زندہ ہو گیا جس پر لوگوں نے ان پر کفر کے فتوے لگا دیے اور شاہ شمس نے پھر ہندوستان جانے کا ارادہ کیا احمد تکودار کا بیٹا جو شاہ شمس کا عقیدت مند ہو چکا تھا وہ بھی ان کے ساتھ ہندوستان اگیا جس کا نام محمد تکودار تھا دونوں مرید و مرشد ملتان پہنچے تو یہاں ایک کہرام مچ گیا ان پر پتھر برسائے گئے کھانے پینے کی چیزیں بھی نہ دی گئی بھوک پیاس سے شہزادے کی حالت بہت بری ہو گئی اسی وقت شاہ شمس کی کرامت سے جنگل سے ایک ہرنی برامد ہوئی اس کو ذبح کر کے تھوڑا سا گوشت نکالا گیا اور حضرت نے شہزادے محمد کو کہا کہ شہر جا کر کسی سے اگ مانگ لاؤ تاکہ گوشت پکایا جا سکے لیکن کسی نے اگ نہ دی بلکہ ایک شخص نے شہزادے محمد تکودار کے چہرے پر گرم تیل کا چمچہ دے مارا شہزادہ مضطرب حالت میں شاہ شمس کے پاس ایا اور پھر سورج کے نیچے انے اور گوشت بھوننے والی داستان وقوع پذیر ہوئی جو اج بھی مشہور ہے اور اسی واقعے کے بعد شہر ملتان نے حضرت اور شہزادے کو ملتان میں پناہ دی ہلاکو خان کا پوتا محمد تکودار شاہ شمس کے انتقال کے کچھ عرصہ بعد ہی دنیا سے کوچ کر گیا اور مقبرہ شاہ شمس کے مشرق میں قبرستان حاجی بغدادی میں دفن ہوا شہزادے محمد تکو دار کو حاجی بغدادی بھی کہا جاتا ہے اور یہ قبرستان بھی انہی کے نام سے ہے حضرت شاہ شمس کے بہت سے عقیدت مند جن کو ان کے بارے میں علم ہے وہ یہاں بھی فاتحہ پڑھنے اتے ہیں لیکن بہت سے ملتانیوں کو اس بارے معلوم نہیں کہ ایک منگول شہزادے ہلاکو خان کے پوتے کی قبر ملتان میں ہے
حوالہ جات
ارمغان ملتان
ملتان تاریخ کے ائینے میں
ویکیپیڈیا
عامر بشیر عرف بانکے میاں
گائیڈ والڈ سٹی ملتان










