جامعہ مسجد مدنی، کبیرپور: ملتان کی تاریخی و فنی خوبصورتی

جامعہ مسجد مدنی کبیر پور 1834ء
ملتان شہر سے کچھ کلومیٹر دور کبیر پور میں واقع یہ مسجد ملا عیسی نے تعمیر کروائی اس کی تعمیر میں چھوٹی اینٹ کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ لکڑی کی چھت پر اور دیواروں پر فریسکو ورک مسجد کی خوبصورتی کو چار چاند لگا رہا ہے خاص طور پر اس کے خوبصورت شہتیر دیکھنے کے قابل ہیں مسجد کے اندر دیواروں پر فارسی اشعار لکھے گئے ہیں روشنی اور ہوا کے لیے روشن دان بھی موجود ہیں جو باہر کی طرف سے تنگ اور اندر سے جوڑے ہیں مسجد کا مرکزی دروازہ اور اس پر بنائی گئی خوبصورت محراب بنانے والے کے ذوق کی نشاندہی کرتی ہے مسجد میں داخل ہوتے ہی ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ہم قدیم وقتوں میں پہنچ گئے ہوں مقامی لوگوں نے بتایا کہ قیام پاکستان سے قبل یہ مسجد ایک سیلاب کا بھی شکار ہو چکی ہے جس کی نشانیاں اج بھی دیواروں پر موجود ہیں
شکریہ چاچائے وسیب عبدالرؤف شجرہ صاحب جنہوں نے مجھ کو یہ مسجد دکھائی
عامر بشیر عرف بانکے میاں
گائیڈ والڈ سٹی ملتان