وسیب ایکسپلورر کا پہلا سال — جنوبی پنجاب کے حسن کی ایک خوبصورت داستان!

الحمد اللہ آج 26 اکتوبر کو اس پیج Wasaib Explorer کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے. ایک سال کے عرصہ میں ٹیم وسیب ایکسپلورر نے جنوبی پنجاب کا کلچر, تاریخ, ورثہ, آثار قدیمہ, تفریحی مقامات اور فطرتی مناظر کو بہتر انداز میں متعارف کرانے کے لیۓ مختلف شہروں کا دورہ کیا جن میں ملتان, بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے متعدد شہر, گاؤں, بستیاں اور بالخصوص کوہ سلیمان کے قبائلی علاقہ جات شامل ہیں. مختلف ایونٹس اور فوٹو واک کے ذریعہ اپنے قومی ورثہ کی پہچان و حفاظت کے شعور کی بیداری کے لیۓ کاوش کی گئیں.

ایک سال میں 6000 سے زائد افراد نے پیج کو لائیک کیا اور ہماری ٹیم کی حوصلہ افزائ. اس موقع پر ہم ان تمام افراد, سیاح, فوٹوگرافرز, بائیکرز اور ایکسپلوررز کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو کسی بھی صورت میں ٹیم وسیب ایکسپلورر کے سیاحتی دوروں میں معاون بنے یا شامل ہوۓ. وسیب ایکسپلورر کے جنوبی پنجاب کے سیاحتی دوروں کی تفاصیل البمز اور پوسٹس کی صورت میں اس پیج پر دیکھی جاسکتی ہیں

:طالب دعا
ٹیم وسیب ایکسپلورر