یہ برطانوی دور حکومت کے دوران 1887ء میں قائم ہوا۔ جب بھی لیہ جانا ہوتا ہے میری کوشش ہوتی ہے کہ ماضی کی سرگوشیاں سننے اس قدیم ریلوے اسٹیشن پر کچھ وقت گزارا جاۓ۔ آج لیہ گیا تو فرصت پاتے ہی ریلوے اسٹیشن پہنچ گیا۔ آج اسٹیشن کا حالیہ منظر دیکھ کر طبیعت خوشگوار ہو گئ۔ سوا سو سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود معمولی تزئین و آرائش کے بعد آج بھی یہ ایک خوبصورت منظر پیش کر رہا ہے۔
ڈاکٹر سید مزمل حسین
وسیب ایکسپلورر


























