عالمی یومِ سیاحت 2023، ملتان تا ہیڈ سدھنائی موٹربائیک ٹور
عالمی یوم سیاحت کی مناسبت سے بروز اتوار 24 ستمبر 2023 کو وسیب ایکسپلورر اور کراس روٹ کلب جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام ملتان تا ہیڈ سدھنائ موٹر بائیک ٹور کا اہتمام کیا گیا جس میں ملتان، خانیوال، وہاڑی، جلال پور پیروالا، ڈیرہ غازی خان، کروڑ لعل عیسن، میاں چنوں اور لاہور سے 60 سے زائد بائیکر ٹورسٹس نے شرکت کی۔ جبکہ سینئر بائیکرز ایکسپلوررز، فوٹو گرافرز بشمول ملک عبد المنان، ڈاکٹر ساجد چوہدری، ڈاکٹر عظیم شاہ، سید ظفر شاہ، سہیل انصاری، بابر مقبول، خواجہ مجاہد الرحمن، قاضی محمد شاہد، قاسم علی، فاروق شاہ، نبیل افضل، مجاہد مرزا، عامر بشیر، عبد الرؤف شجرا، شہباز اکبر، محفوظ ہاشمی، صدیق بابر، ڈاکٹر جازب، ڈاکٹر سعد راجپوت و متعدد احباب نے شرکت فرما کر رونق بخشی۔ اس بائیک ریلی کے مقاصد میں وسیب کے غیر معروف سیاحتی و تاریخی مقامات کو اجاگر کرنا نیز سیاحت کے ذریعہ امن، بھای چارہ اور حب الوطنی کو فروغ دینا شامل ہیں۔
موٹر بائیک ریلی کا آغاز چوبرجی چوک ملتان (این ایل سی) جنوبی بائ پاس چوک سے کیا گیا۔ پہلا وقفہ ابراہیم آٹوز نزد مل صادق آباد پر ہوا جہاں مرحوم سیاح دوست محمد سلیم ساگر کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور دعاء مغفرت کی۔ اقبال اظہری بھائ کی جانب سے چاۓ اور کیک رسک سے تواضع کی گئ۔
خانیوال پہنچنے پر عزیز الدین عماد، اسد ارشاد، طارق موہانہ، آصف موہانہ و دیگر نے استقبال کیا۔ بعد ازاں سٹی پارک خانیوال میں موجود رابرٹ کاٹن ایسوسی ایٹس 1925 کی یادگار کا دورہ کیا۔ خانیوال شہر میں ناشتہ کے بعد مخدوم پہوڑ پہوڑاں کا رخ کیا۔
مخدوم پور پہوڑاں ریلوے اسٹیشن 1900ء کا وزٹ کیا۔ مقامی احباب انوار رندھاوا اور قیصر صاحب نے خوش آمدید کہا اور ریلوے اسٹیشن کے بعد گردوراہ مخدوم پور پہوڑاں کا دورہ کیا جہاں آجکل گورمنٹ سکول قائم ہے اور گردوراہ کی عمارت کو بھی برقرار رکھا گیا ہے۔ مخدوم پور پہوڑاں کے معروف ماہر تعلیم جناب اشرف رندھاوا کے صاحبزادے انوار بھائ نے اپنے تعلیمی ادارے فیوچر وژن ہائ سکول میں سیاحوں کی تواضع کی۔
مخدوم پور پہوڑاں کے بعد ہیڈ سدھنائ کا رخ کیا۔ دریاۓ راوی کے کنارے واقع ریسٹ ہاؤس میں میاں چنوں سے تشریف لاۓ شیخ نیاز صاحب اور شعیب مہرزادہ نے استقبال کیا۔ ہیڈ سدھنائ کے ریسٹ ہاؤس پہنچ کر کچھ دیر آرام کیا۔ نماز ظہر کے بعد ہیڈ سدھنائ کا دورہ کیا۔
بعد ازاں قریب واقع تاریخی قصبے بغداد شریف کا دورہ کیا جو کہ بغداد شریف عراق سے یہاں ہجرت کرنے والے صوفی بزرگ حضرت سید حبیب گیلانی رحمۃ اللہ علیہ سے منسوب ہے۔ آپکے مزار اور مسجد کا وزٹ کیا۔ بغداد شریف میں جناب توقیر گیلانی بھائ نے مہمان نوازی کی اور تاریخی مقامات کا دورہ کرایا۔
آجکی آخری منزل پرانا ہیڈ سدھنائ اور اسکے قریب واقع رام چونترہ و لکشمن چونترہ مندر تھے۔ رام چونترہ کے تاریخی کمپلیکس کا تفصیلی دورہ کیا۔ تمام شرکا کو عالمی یوم سیاحت میں شرکت پر اعزازی اسناد پیش کی گئیں۔
الحمدللہ فروغ سیاحت کے لیے منعقد کی گئ اس یادگار رائیڈ میں کثیر تعداد میں بائیکرز نے شرکت کی اور موسم کی سختی کے باوجود عزم و ہمت کے ساتھ ایونٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ مختلف میزبان احباب نے بھائ چارہ کا مظاہرہ کیا۔ خوبصورت یادوں پر مبنی ایک یادگار دن کے لیے آپ سب کا بے حد شکریہ۔ اللہ تعالیٰ تمام احباب کو شاد و آباد رکھے۔ پاکستان زندہ باد!