وسیب ایکسپلورر کے بانی رکن جناب شعیب رضا کی کاوش سے لاہور میوزیم میں جنوبی پنجاب کے ورثہ پر مبنی تصویری نمائش کا اہتمام ہوا۔ جس میں راقم کی جانب سے وسیب کے درج ذیل تاریخی مقامات کی تصاویر پیش کی گئیں۔
1. مقبرہ شاہ علی اکبر سورج میانی ملتان
2. گھنٹہ گھر ملتان
3. حرم دروازہ ملتان
4. ہراج محل کبیروالا
5. مقبرہ شاہ صادق نہنگ شورکوٹ
6. مسجد شیرشاہ ملتان
7. مسجد سالار واہن ملتان
8. مقبرہ پیر عادل ڈیرہ غازی خان
9. وکٹوریہ میموریل ہال مظفرگڑھ
10. پکھے والا کھو جہانیاں
11. مقبرہ مخدوم عبد الرشید حقانی ملتان
ان کے علاوہ شعیب رضا صاحب، طارق حمید سلیمانی، نجم الحسن سید، ڈاکٹر عظیم شاہ اور دیگر فوٹوگرافر حضرات کی جانب سے وسیب کے متعدد تاریخی مقامات کی عکسبندی کو اس نمائش میں شامل کیا گیا۔ یہ نمائش 10 اکتوبر تک جاری ہے۔ تاریخ، ورثہ اور سیاحت کے دلدادہ احباب نمائش میں شرکت کر کے وسیب کے ورثہ کو پروموٹ کریں اور نمائش میں حصہ لینے والے احباب کی حوصلہ افزائ فرمائیں۔ اس تصویری نمائش کے انعقاد پر وسیب ایکسپلورر کی جانب سے ہم لاہور میوزیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔








































