Dekh Lo Multan, 7th Anniversary of Wasaib Explorer

Posted by

on

دیکھ لو ملتان گرینڈ فوٹو واک
بسلسلہ ساتویں سالگرہ وسیب ایکسپلورر
22 اکتوبر 2023 بروز اتوار
تحریر:
ڈاکٹر سید مزمل حسین
جنوبی پنجاب کی فعال اور معروف سیاحتی تنظیم “وسیب ایکسپلورر” کی ساتویں سالگرہ کے موقع پر وسیب ایکسپلورر، کراس روٹ کلب اور والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی ڈسٹرکٹ ملتان کے زیر اہتمام “دیکھ لو ملتان” کے عنوان سے فوٹو واک اور بائیک رائیڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملتان، ڈیرہ غازی خان، سخی سرور، کوہ سلیمان، فورٹ منرو، جام پور, داجل، بارکھان، وہاڑی، بوریوالا، حاصل پور، بہاولپور، احمد پور شرقیہ، جلال پور پیر والا، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، لاہور، گوجرانوالہ، حیدر آباد، خان پور، صادق آباد، رحیم یار خان، لیہ، کروڑ لعل عیسن، ڈیرہ اسماعیل خان، وزیرستان، ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھنے والے بائیکرز، فوٹوگرافرز، ٹریکرز اور سیاح احباب شریک ہوئے۔ فوٹو واک کا آغاز گھنٹہ گھر ملتان کی تاریخی عمارت سے ہوا جس میں سینئر فوٹوگرافرز جناب طارق حمید سلیمانی، سید نجم الحسن، کاشف منہاس، جہانگیر خان نے شرکت کی۔ عالمی شہرت یافتہ موٹر بائیک ٹورسٹ  مکرم ترین، عبدالمنان اور معروف ٹریکر محمد بقا شیخ بھی فوٹو واک میں شریک ہوئے۔ فوٹو واک کے شرکاء موٹر بائیک ریلی کی صورت میں پنجاب پولیس، سٹی ٹریفک پولیس، ڈالفن فورس اور  1122 Rescueکے سکواڈ کے ہمراہ باب قاسم قلعہ کہنہ، دربار حضرت شاہ رکن عالم رحمۃ اللہ علیہ، دربار حضرت بہاء الدین زکریا ملتانی رحمۃ اللہ علیہ, دولت گیٹ، دہلی گیٹ اور خونی برج سے ہوتے ہوئے موسیٰ پاک کمپلیکس پاک گیٹ پہنچے جہاں پانی، فروٹس اور بسکٹ وغیرہ سے تواضع کے بعد دوسرے مرحلے کا آغاز ہوا جس میں مسافر خانہ، صرافہ بازار، چوک بازار اور حرم گیٹ کا دورہ کیا گیا فوٹو واک کے اختتام پر والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی ملتان کی جناب سے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔
تقریب کے دوسرے مرحلے دیکھ لو ملتان سیمینار کا اہتمام انسٹیٹیوٹ آف سدرن پنجاب میں ہوا۔ وسیب ایکسپلورر کی جانب سے مہمانوں کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا۔ جس کے انتظامات منصور شاہ اور علیم خان نے سنبھالے۔ بعد از طعام جناح آڈیٹوریم میں تقریب کا آغاز ہوا۔
تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ کی طالبات بالترتیب نور العین اور بسمہ نے حاصل کی۔ بعد ازاں فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ کے طلبا نے قومی ترانہ پیش کیا۔ تقریب کے مہمانانِ خصوصی ثاقب نذیر احمد ڈی جی/رجسٹرار آئی ایس پی، مکرم ترین جہانگرد سربراہ کراس روٹ انٹرنیشنل، ڈاکٹر احسن اختر، پروفیسر شفیق نواز سربراہ شعبہ تاریخ بی زیڈ یو، ڈاکٹر شاہد اقبال، نذر عباس کاظمی سربراہ فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ آئ ایس پی، رشید حسین چوہدری سی ای او شاہین پریکاسٹ ایسوسی ایٹس، طارق سنجرانی سی ای او سنجرانی ڈیری فوڈ پراڈکٹس اور محمد طارق سی ای او نیلم کارپوریشن تھے۔
مس عنبرین کنول اسسٹنٹ ہیڈ آف فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ نے آئی ایس پی کی جانب سے وسیب ایکسپلورر کی ساتویں سالگرہ کے شرکا کو آئی ایس پی کی جانب سے خوش آمدید کہا۔ وسیب ایکسپلورر کی جانب سے نظامت کے فرائض ڈاکٹر محمد ساجد چوہدری اور محمد عمران نے انجام دیے۔ ڈاکٹر سید مزمل حسین بانی وسیب ایکسپلورر نے دیکھ لو ملتان فوٹوواک اور سیمینار کے تمام شرکا، معاونین اور اداروں بالخصوص انسٹی ٹیوٹ آف سدرن پنجاب، والڈ سٹی اتھارٹی ملتان اور سپانسرز رشید حسین چوہدری،  طارق سنجرانی کا شکریہ ادا کیا۔ وسیب ایکسپلورر کی سالانہ سیاحتی رپورٹ پیش کی۔ رواں سال وسیب ایکسپلورر کے مختلف ممبران کی جانب سے رواں سال مجموعی طور پر ڈیڑھ سو کے قریب سیاحتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ جن میں مرکزی اور قابل ذکر تقریبات/ٹورز میں ورلڈ ماؤنٹین ڈے بارتھی کوہ سلیمان، احمد پور شرقیہ کیمپنگ گالا، یوم کشمیر رائیڈ بہاولپور، خیرپورٹامیوالی، میلسی، ورلڈ ہیریٹیج ڈے، ورلڈ موٹرسائیکل ڈے، خنجراب، سکردو، چترال ٹورز، یوم آزادی ٹور اورکزئ ، ورلڈ ٹورازم ڈے خانیوال، مخدوم پور پہوڑاں، ہیڈ سدھنائی شامل ہیں۔
دوران تقریب وسیب ایکسپلورر اور کراس روٹ کلب کے مرحوم ممبران مصطفیٰ جمال، بابا مدثر، صہیب، عمران بھٹی اور محمد سلیم کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔ محمد سلیم مرحوم کی سیاحتی خدمات کے اعتراف میں انکے بھاثئ کو میموریل ایوارڈ پیش کیا گیا۔ بوریوالا ٹریکرز کی جانب سے قاسم علی کو بابا مدثر میموریل ایوارڈ پیش کیا گیا۔
تقریب میں شریک کراس روٹ کلب کے انٹرنشینل بائیکرز مکرم ترین جہانگرد، جہانگیر خان، عبد المنان، ڈی ایم جمیل، کاشف بھٹی، قاسم علی، فاروق شاہ، خرم حفیظ اور عامر ایان کو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے کے اعزاز میں خراج تحسین پیش کیاگیا۔
کلب کے  فوٹو/ویڈیوگرافرز رضا ملک نے سالانہ سیاحتی سرگرمیوں کی ڈرون کوریج پیش کی جبکہ سہیل انصاری نے ملتان سے خنجراب ٹور کی دستاویزی  ویڈیو پیش کی، دونوں صاحبان نے شرکا سے داد تحسین وصول کی۔ سینئر بائیکر ٹورسٹ ملک عبد المنان کی کتاب “سند جو کارواں” سفرنامہ نگر پارکر کی تقریب رونمائی ہوئی۔ پولینڈ سے تعلق رکھنے والے سائیکلسٹ جوڑے مسٹر مارٹن اور ان کی اہلیہ الیگزینڈرا نے وسیب ایکسپلورر کی سالانہ تقریب میں شرکت کی۔ مہمان جوڑے کو ملتانی اجرک پہنائی گئی اور سیاحتی ایوارڈ پیش کیا۔ سید ندیم اختر نے ریاست بہاولپور کی تاریخ، قومی ترانہ اور ڈاک ٹکٹس پر ڈاکومنٹری پیش کی۔ امجد خان تجوانہ نے ٹریکنگ پر مبنی ویڈیو پیش کی۔ سیاحتی معلومات پر مبنی کوئز سیشن جناب عطاء الرحمن گورمانی نے کنڈکٹ کیا جس میں شرکا سے سیاحتی مقامات بارے سوالات کیے گئے، درست جواب دینے والوں کو عبد المنان ملک صاحب کی کتاب لاہور لاہور اے پیش کی گئی۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی عبد الوہاب بھائی نے تمام مہمانوں کو ملتان کی سوغات سوہن حلوہ پیش کیا۔
مہمان خصوصی ثاقب نذیر احمد ڈی جی/رجسٹرار آئی ایس پی نے اپنے خطاب میں ٹیم وسیب ایکسپلورر کے جذبہ، محنت اور لگن کو سراہا۔ سیاحت کے میدان میں ملک عزیز پاکستان کا نام روشن کرنے پر سیاحوں کی حوصلہ افزائی کی۔ مہمانِ اعزاز جناب مکرم ترین جہانگرد نے وسیب ایکسپلورر اور کراس روٹ کلب کے کاروانِ سیاحت سے وابستہ احباب کو مٹی کا قرض اتارنے اور قومی و بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی سیاحت کو فروغ دینے کا پیغام دیا۔ ملک بھر سے تشریف لاۓ سیاحوں کو وسیب ایکسپلورر کی جانب سے عمدہ سیاحتی کارکردگی پر وسیب ایوارڈز پیش کئے گئے۔ پاکستان ریلوے بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے وسیب کے سیاحوں ایوارڈز اور سکاؤٹس سکارف پیش کئے گئے۔ تقریب کے اختتام پر کیک میک کی جانب سے وسیب ایکسپلورر کی ساتویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تمام احباب کی آمد، حوصلہ افزائی، خلوص، بھائی چارہ اور محبتوں کا شکریہ۔ اللہ تعالیٰ یہ رونقیں یہ خوشیاں جاری ساری رکھے آمین ثم آمین۔
پاکستان زندہ باد
ڈاکٹر سید مزمل حسین
وسیب ایکسپلورر
کراس روٹ کلب جنوبی پنجاب
Now Reading