Jamia Masjid Bagh Shah, Dera Ghazi Khan

Posted by

on

اولیں جمعہ در ایں ڈیرہ جدید

شد ادا درمسجدایں باغ شاہ

جامع مسجد باغ شاہ 1910 عیسوی میں ڈیرہ غازی خان کے بلاک نمبر 7 میں( پرانی سبزی منڈی کے عقب میں ) تعمیر کی گئ یہ مسجد کے بانی و متولی سید باغ شاہ سے منسوب ہے. سید باغ شاہ صاحب مسجد سے ملحقہ احاطہ میں مدفن ہیں. اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرماۓ. بروز قیامت شفاعت مصطفی علیہ الصلواتہ والسلام عطا فرماۓ. مسجد کی تعمیر نو 1983 عیسوی میں ہوئ.

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہےکہ پرانا شہر دریاۓ سندھ کے مغربی جانب بستی دراہمہ کے قریب آباد تھا جو 1908 کے سیلاب سے دریا برد ہو گیا اور نیا شہر دریا کے مغربی جانب تقریبا 16 کلومیٹر دور آباد کیا گیا. نیا شہر برطانوی کالونی سسٹم کی ایک بہترین مثال ہے جو کہ 66 بلاکس پر مشتمل ہے اور ہر بلاک کا نقشہ ایک جیسا ہے.

تحریر و تصاویر:
سید مزمل حسین
Now Reading